Daily Taqat

شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان انجری سے تا حال مکمل طور پرصحت یاب نہیں ہوسکے، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد آف اسپنر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔ بلال آصف گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم میں شامل تھے، لیکن کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں اور قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی سے کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »