Daily Taqat

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو ریکارڈ مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ایک فتح درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ کیویز کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 رنز سے شکست دی تھی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »