Latest news

سرفراز احمد کو کپتانی سے فارغ کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور : قومی ٹیم کو قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جس پر شائقین کرکٹ شدید ناراضگی اظہار کررہے ہیں تاہم اب سرفراز احمد کو کپتانی سے فارغ کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کروا دی گئی ہے ۔ذرائع  کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم 8 ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ سری لنکا جیسی باتجربہ کار ٹیم سے شکست آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بولنگ پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور شکست کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.