قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آج جیت کا راز بتا دیا

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آج کی جیت کا کریڈٹ ہمارے اوپنرز اور باؤلرز کو جاتا ہے ۔نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ اوپنرز نے

اپنا کام پورا کیا ،ہم جانتے تھے کہ اس وقت پر170رنز کا ٹوٹل لازمی کرنا ہوگا اور یہ بھی جانتے تھے کہ اگر ہم نے اچھی بیٹنگ کی تو 200رنز کا ٹوٹل بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اسی لیے پہلے بیٹنگ کی ،اس کامیابی میں باؤلرز کا بھی بڑا ہاتھ ہے کیوں کہ اس چھوٹے گراؤنڈ پر باؤلنگ کرنا آسان کام نہیں تھا اور ایسے میدان پر کپتانی کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے اسی لیے آکلینڈ میں کھیلنا انتہائی مشکل ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.