ثانیہ مرزا انجری کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔
ثانیہ مرزا نے کولکتا میں ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر بتایا کہ ہوسکتا ہے اْنہیں گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کرانا پڑے اور وہ کئی ماہ تک ٹینس کورٹ سے باہر رہیں گی تاہم وہ راجر فیڈرر کی طرح کم بیک کریں گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے چلنے پھرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھیلنے کے دوران مختلف ڈائریکشنز لیتے وقت گھٹنے میں شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹر نے اْنہیں چند ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیاتھا تاہم 2ماہ گزرنے کے بعد تکلیف کم نہیں ہوئی ،اب ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرجری کرانی ہے؟ یا انجکشنزلگوانے ہیں  ثانیہ نے کہاکہ 15سال بعد چند ماہ کے لئے کورٹ سے باہر رہنا کوئی بڑی بات نہیں ٗراجر فیڈرر بھی 6ماہ تک ٹینس سے باہر رہے اس کے بعد انہوں نے حیرت انگیز طور پر کم بیک کیا اور اب تک کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہو۔واضح رہے کہ 2016ء میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی سے آسٹریلین اوپن وومنز ٹائٹل جیتا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.