Daily Taqat

سلمان بٹ غیر ملکی پریمیئر لیگ کھیلیں گیں

سلمان بٹ کو پی سی بی کی جانب سے اس ایونٹ کیلیے کلیئرنس پہلے ہی مل چکی تھی، ڈھاکا پریمیئر لیگ 20 مارچ تک جاری رہے گی جس میں سلمان محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کریں گے۔

ان کا اس لیگ میں ڈیبیو بدھ کے روز برادرز یونین سے میچ سے ہوگا۔ محمڈن کلب کے آفیشل وسیم خان نے کہاکہ ہمیں لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین کی تلاش تھی اور سلمان بٹ اس ذمہ داری کیلیے انتہائی موزوں ہیں۔جہاں تک بات ان پر فکسنگ کیس میں عائد پابندی کی ہے تو وہ ماضی کی بات ہوچکی، سلمان بٹ کو کلیئر ہوئے عرصہ ہوچکا، ہم نہیں سمجھتے کہ اس حوالے سے کوئی مسئلہ ہوگا۔ ڈھاکا پریمیئر لیگ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ ہے جس میں کئی انٹرنیشنل اسٹارز شرکت کرتے رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »