Daily Taqat

سلمان بٹ نے کامران اکمل کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں سابق کپتان سلمان بٹ نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے خلاف 91 گیندوں پر17چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ 33 سالہ سلمان بٹ کی لسٹ اے کرکٹ میں 22ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے قومی بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ اب تک 192 لسٹ اے میچز کی 190 اننگز میں 44.98 کی اوسط سے 7873 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور 26 سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں۔

ٹیسٹ اوپنر خرم منظور 23 سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21 سنچریوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، ایشین بریڈمین ظہیر عباس 19 سنچریاں سکور کر کے پانچویں جبکہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی 18 سنچریاں سکور کر کے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم اور سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ 17،17 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں، ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل راﺅنڈر شعیب ملک 16،16 سنچریاں سکور کر کے مشتر کہ طور پر آٹھویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ 15،15 لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر نویں نمبر پر موجود ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »