Daily Taqat

رونالڈینہو نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا

ساو پاولو  برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈ ینہو کھیل سے ریٹائر ہوگئے۔رونالڈینہو کے بھائی اور ایجنٹ ایسس نے اعلان کیا ہے کہ رونالڈینہو بطور کھلاڑی دنیائے فٹبال کو خیرباد کہہ چکے، انہوں نے کہا کہ رواں برس روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہم اگست میں رونالڈینہو کے حوالے سے فیئرویل میچز منعقد کریں گے جو برازیل، یورپ اور ایشیا میں منعقد ہوں گے جبکہ اس میں نیشنل ٹیم سے میچ بھی شامل ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ رونالڈینہو 2015 سے کسی بڑے انٹر نیشنل فٹبال مقابلے میں شریک نہیں ہوپائے لیکن وہ ماضی میں ہسپانوی کلب ٹیم بار سلونا کا ناگزیر حصہ رہے تھے جبکہ انھوں نے برازیل کیلئے ورلڈ کپ بھی جیتا۔رونالڈینہو ماضی قریب میں کراچی اور لاہور میں دوستانہ میچوں میں شرکت کر کے پاکستانی فٹبال لورز کی خوشیاں دوبالا کرچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »