Daily Taqat

روہت شرما ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے مارنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے

بھارتی کرکٹرروہت شرما ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے لگانے والے نا صرف بھارت کے بلکہ ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ممبئی انڈینزکے کپتان روہت شرما نے یہ اعزاز آئی پی ایل سیزن الیون میں کنگز

پنجاب الیون کو سترہویں اوور میں چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے حاصل کی۔ روہت شرما نے دنیائے کرکٹ میں چھکے مارنے والے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس فہرست میں ان کا نمبر7 ہے۔ تاہم اس حوالے سے روہت پہلے ایشیائی کرکٹر ہیں۔ اس مقابلے سے پہلے روہت کے پاس 299 چھکوں کا ریکارڈ تھا۔ آئی پی ایل سیزن الیون میں کنگز پنجاب کے خلاف کھیلے جانے میچ میں سترہویں اوور کی پہلی بال پر چھکا مار کر انہوں نے تین سو چھکوں کا ریکارڈ بنا لیا۔ پھر پانچ بالوں کے بعد ایک اور چھکا مار کر تعداد 301 کر دی۔ روہت نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 78، آئی پی ایل میں 183 چھکے لگائے، باقی 40 چھکے ٹی ٹوئنٹی، چیمپئنز لیگ، سید مشتاق علی ٹرافی اور دیگر کے کھاتے میں جاتے ہیں۔ اس فہرست میں صف اوّل کرس گیل ہیں جنہوں نے 844 چھکے لگائے، کئیرون پولارڈ 525 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، برینڈن میک کولم 445 چھکوں کے ساتھ تیسرے، ڈوائن اسمتھ 367 چھکوں کے ساتھ چوتھے، شین واٹسن357 چھکوں کے ساتھ پانچویں، ڈیوڈ وارنر 319 چھکوں کے ساتھ چھٹے، اور اب روہت شرما 301 چھکوں کے ساتھ ساتویں کھلاڑی بن گئے۔ ایک اور بھارتی کھلاڑی سریش رائنا 290 چھکوں کے ساتھ لائن میں لگے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »