ریال میڈرڈ کے سپر اسٹار رونالڈو اسپینش لیگ کے میچ میں زخمی

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سپر اسٹار رونالڈو اسپینش لیگ کے میچ میں زخمی ہو کر لہولہان ہوگئےاور ان کا گھائل ہونا بھی ایک بڑی خبر بن گیا۔

جہاں ایک طرف ان سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے، وہیں دوسری جانب انہیں مذاق کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دراصل میچ کے دوران انہیں حریف کھلاڑی کی کک لگی اور سر سے خون بہنے لگا،اس دوران رونالڈو نے فوری طور پر ٹیم ڈاکٹر کا موبائل فون لیا اور خود کو دیکھنے لگے۔

ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا میں ان کا مذاق بن گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنا چہرہ دیکھ رہے تھے کہیں چوٹ سے خراب تو نہیں ہوا۔

اس کے بعد وہ میدان سے چلے گئے ان کی ٹیم نے ڈیپوٹیوو لا کوروناکو 1-7 سے مات دی اور رونالڈو نے2 گول اسکور کیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.