پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، چیئرمین پی سی بی

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ فرنچائزز اور پی سی بی میں لین دین کے مسائل ہیں، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ لیگ ضرور ہوگی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگس میں شرکت پر پالیسی جلد بنائی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات بھی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ جاری سیریز پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کا نمبر چار پر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، آج ون ڈاؤن اور ٹو ڈاؤن نے اچھا پر فارم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سریز کے دوران چار سے پانچ کھلاڑی فٹ نہیں تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2018 کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.