پی ایس ایل تھری کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے شارجہ میں کھیلے جانیوالے 13 میچوں کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر 2 مرحلوں میں میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ 28 فروری سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے جبکہ دوسرا مرحلہ 13 مارچ سے ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پی سی بی ترجمان نے مزید بتایا کہ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر عام دنوں میں سنگل میچ کیلئے ٹکٹس اس قیمت پر دستیاب ہوں گے، نارتھ اسٹینڈ 20 درہم، ایسٹ اسٹینڈ 40 درہم، ویسٹ اسٹینڈ 70 درہم اور ممبرز انکلوژر کیلئے 150 درہم جبکہ ویک اینڈ پر سنگل میچ کیلئے نارتھ اسٹینڈ 30 درہم، ایسٹ اسٹینڈ 50، ویسٹ اسٹینڈ 90 اور ممبرز انکلوژر کیلئے 180 درہم میں دستیاب ہوگا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شارجہ میں ویک اینڈز پر ڈبل میچز کیلئے ٹکٹ اس قیمت پر دستیاب ہوں گے، نارتھ اسٹینڈ 40 درہم، ایسٹ اسٹینڈ 60، ویسٹ اسٹینڈ 100 اور ممبرز انکلوژر کیلئے 200 اماراتی درہم۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے ٹکٹس متحدہ عرب امارات میں مقرر کردہ مقامات اور آن لائن اس ویب سائٹ سے بھی بک کرائے جاسکتے ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.