پی ایس ایل ،آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمد مقابل ہونگے

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ،شارجہ میں ہونے والے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر مد مقابل ہونگے ۔
تفصیل کے مطابق آج ساڑھے چار بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گیا ،جس میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود زلمی کو اپنے ڈینجر زون سے نکلنے یعنی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے اگلے دونوں میچ جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔دوسرے میچ میں رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاپ ٹیم اسلام آباد کا چیلنج درپیش ہوگا۔ جو جیتا وہ سکندر کے مصداق کامیابی سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ بھی ملے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.