Daily Taqat

پی ایس ایل 4: کراچی کنگز نے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فور کے لئے تمام فرنچائز کے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ کراچی کنگز نے محمد عامر، بابر اعظم اور کولن منرو کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے سیزن فور کے لئے اپنے آٹھ سپر اسٹارز کھلاڑیوں کو اس سال بھی برقرار رکھا ہے۔ جاری ہونے والی فہرست میں پلاٹینئیم کٹیگری سے نیوزی لینڈ کے کولن منرو، فاسٹ بولر محمد عامر، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بابر اعظم سیزن فور کے لئے بھی کراچی کنگز کا ہی حصہ رہیں گے۔

ڈائمنڈ کٹیگری سے جنوبی افریقہ کے کولن انگرم، عماد وسیم اور عثمان شنواری کراچی کنگز کے شیر ہوں گے۔

جبکہ گولڈ کٹیگری میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور انگلینڈ کے روی بوپارہ کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »