Daily Taqat

سابق قومی کرکٹرجاوید میاں داد نے ڈیم فنڈ کیلئے 2 لاکھ روپے عطیہ کردیے

کراچی : سابق کرکٹرجاوید میانداد نے ڈیم فنڈ میں 2 لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتے تھے۔ اس میچ کی بال چیف جسٹس پاکستان کو پیش کی ہے۔ گیند پر میرے عمران خان اور چیف جسٹس کے دستخط موجود ہیں۔ اس بال کو نیلام کرایا جائیگا۔ نیلامی کے بعد جو پیسہ آئیگا وہ بھی ڈیم فنڈ میں جمع ہوگا۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ یہ نایاب بال مجھے 10 سال بعد امپائر نے دی تھی اورکہا تھا کہ یہ گیند آپکے بہت کام آئیگی۔ امید ہے اس بال کی قیمت زیادہ ہوگی اور لوگ خریدنے میں بھی دلچسپی لینگے ۔انہوںنے کہاکہ پانی ہم سب کے لئے بے حد ضروری ہے ہمیں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »