Daily Taqat

بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پر 4 سال کے دوران پی سی بی کے 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے 2014 سے 2018 تک کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق ان چار سالوں میں نجم سیٹھی پر 7 کروڑ روپے سے زائد خرچم ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین 4 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی، چئیرمین پی سی بی نے ایگزیکٹو کیمٹی کی حیثیت سے 3 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی۔ پی سی بی کے مطابق بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کیے، ان کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 81 لاکھ اور ایندھن کی مد میں 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

پی سی بی کی تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ الاؤنسز (پی ایس ایل) کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیے، ایک کروڑ 83 لاکھ روپے گاڑی، ڈرائیور اور ذاتی سیکیورٹی کی مد میں خرچ کیے گئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے سابق چیئرمین شہریارخان سے متعلق بھی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق شہریار خان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور ان کے میڈیکل پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کو میاں نواز شریف کے دورِحکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا تھا، اور انہوں نے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »