پی سی بی نے کرکٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردیں

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردیں۔پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اگلے ماہ پاکستان میں کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی

کرکٹ سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردیں، ٹکٹوں کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کم سے کم 500 اورزیادہ سے زیادہ 6000روپے کا ہوگا۔میچ کے ٹکٹ کوریئر کمپنی کی مختلف شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔ٹکٹ آن لائن بھی فروخت کی جائیں گی۔پاکستان ویسٹ انڈیزسیریزکے میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز یکم ،دو اپریل اور تین اپریل کو کراچی میں ہوں گے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.