Daily Taqat

پی سی بی کا آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل رائونڈر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل رائونڈر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کو دہرے معیار سے تعبیر کرتے ہیں۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ محمد حفیظ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ جب بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے گئے

تو پتہ چلا کہ ان کی بولنگ 16،17 اور 18 ڈگری پر ہے۔ آل رائونڈر نے سوال اٹھایا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے یہ دیکھ سکتی ہے کہ ان کی بولنگ 15 ڈگری کی مقررہ حد سے صرف ایک ڈگری زیادہ پر ہوئی ہے۔ امپائرز اور میچ ریفریز کو ان کی 16 ڈگری پر بولنگ کرنا تو نظر آگیا لیکن دوسری جانب بہت سے ایسے بولرز بھی ہیں جو 25،30 اور اس سے بھی زیادہ ڈگری پر بولنگ کر رہے ہیں۔ لیکن وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے کرکٹ بورڈز کی طاقت ہے جس کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا اور بہت سی جگہوں پر تعلقات ہیں جنہیں کوئی خراب کرنا نہیں چاہتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »