Daily Taqat

پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی

افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کیپ ٹان کرے گا۔ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ سے ہو گا، دوسرا ایک روزہ میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور سیریز کا آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹان میں ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹان، دوسرا تین فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »