Daily Taqat

پاکستانی پہلوان نے ہندوستانی حریف کو پچھاڑدیا

  جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جاری کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپیئن شپ اور فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے کئی میڈلز جیت لئے ہیں ۔ریسلنگ چمپئین شپ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے ہندوستانی پہلوان سمویر سنگھ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے 4برانز میڈل حاصل کئے۔ایونٹ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے اپنی کیٹگری میں لیگ کی بنیاد پر ہونے والے 3 میں سے 3 مقابلوں میں کامیابی سمیٹی آخری میچ میں انہوں نے ہندوستانی پہلوان سمویر سنگھ کو 6-3سے شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا۔ فری اسٹائل ایونٹ میں4برانز میڈل حاصل کرنے والوں میں بلال نے 57، غلام غوث نے 70، عمیر احمد نے 86 اور طیب رضا نے 97 کلو گرام میں کاتمغے جیتے۔ایونٹ کے گریکو رومن اسٹائل میں پاکستانی پہلوانوں نے 6 برانز میڈل بھی اپنے نام کئے تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »