Daily Taqat

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانزکا کنٹریکٹ قواعد کیخلاف ورزی پرمنسوخ کیاگیا، پی سی بی

پی سی بی کے سی او او سبحان احمد کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ قواعد کی خلاف ورزی پر منسوخ کیا گیا ہے۔ کراچی اور لاہور پی ایس ایل کے میچیز کی میزبانی کرِیں گے، تیسرے شہر کا فیصلہ نہیں ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے قذافی اسٹیڈیم میں ذرائع  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطری چینل نے میچ فکسنگ سے متعلق تفصیلات نہیں دیں ۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے،رواں  ماہ کے آخر تک مالی نقصان کا بھی پتہ چل جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے کنٹریکٹ میں جو چیزیں درج تھیں،جن کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ان کی تفصیلات  ٹرمینیشن لیٹرمیں موجود ہیں۔سبحان احمد کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے ، تیسرے شہر کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔سبحان احمد نے مزید بتایا کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اس حالت میں آجائے گا کہ پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے لاہور میں ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »