Daily Taqat

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچاروں مشیراپنےعہدےسے فارغ

لاہور :  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی)  کے چاروں مشیروں کو فارغ کردیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چاروں مشیروں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر، صلاح الدین احمد، شکیل شیخ اور ایزد سید شامل ہیں، ان سب کا تقرر سابق سربراہ نجم سیٹھی نے کیا تھا، گزشتہ روز انھیں خطوط ارسال کر کے بتا دیا گیا کہ خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ شعیب اختر کو پہلے سے اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا اسی لیے انھوں نے استعفے کے حوالے سے ٹویٹ کی، حیران کن طور پر اس سےہی بہت سے لوگوں کو پتا چلا کہ وہ چیئرمین کے مشیر بھی تھے، اس حوالے سے ان کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا گیا۔واضح رہے کہ شعیب اختر میڈیا پر اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے مشہور تھے مگر نجم سیٹھی نے پہلے بطور ایگزیکٹیو کمیٹی چیف ان کو ماضی کے جرمانے کی رقم واپس دلائی پھر چیئرمین بننے پر مشیر بناکر مکمل قابو میں کر لیا، اسی طرح شکیل شیخ ہر چیئرمین کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جاتے تھے مگر احسان مانی کے سامنے تاحال ان کی دال نہ گل سکی ہے۔ انھیں نجم سیٹھی نے گرانڈز اور انفرااسٹرکچر کے حوالے سے مشیر بنایا تھا مگر وہ دیگر معاملات میں بھی دخل اندازی کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق شکیل شیخ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح نئے چیئرمین کو بھی بس میں کر لیں مگر اب تک انھیں اس میں کامیابی نہیں ملی ہے، اسی طرح سابق ڈائریکٹر گیم ڈیولمپنٹ ایزد سید ویمنز کرکٹ،کلب اور اسکول کے حوالے سے مشیر بنے تھے، سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین احمد کراچی میں میڈیا کے معاملات بھی دیکھ رہے تھے، ان کو بھی آگاہ کر دیا گیاکہ خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ چاروں مشیر اب مزید ذمہ داری انجام نہیں دیں گے، انھوں نے کہا کہ ہر چیئرمین کے جانے پر ایسا ہی ہوتا ہے اس میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »