[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون سے میچ جیت لیا

[mashshare]

پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں پاکستا ن نے نیوزی لینڈ الیون کو 120 رنز سے ہرادیا۔

نیلسن میں کھیلے گئے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 341 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ الیون 221 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر ز فخر زمان اور اظہر علی نے پہلی وکٹ پر 206 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان نے 106رنز بنائےجبکہ اظہر علی 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسرے بلے بازوں میں حسن علی نے 36 ،شاداب خان 24 اور سرفراز احمد نے 21 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 6 ،محمد حفیظ 5 اور شعیب ملک 1 رن ہی بنا سکے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.