پاکستان بیس بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر دبئی بیس بال کپ اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان بیس بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں2-11سےشکست دے کر دبئی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایمریٹس دبئی لٹل لیگ بیس بال گراونڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایونٹ میں بھارتی ٹیم  کو2-11سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اورمد مقابل ٹیم کے خلاف اسکور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، پہلی اننگز میں کوئی بھی ٹیم اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی جبکہ دوسری اور تیسری اننگز میں دونوں سائیڈز کی طرف سے ایک، ایک اسکور بنا گیا اور چوتھی اننگز میں ایک بار پھر کوئی بھی ٹیم اسکور نہ کر سکی۔پاکستانی ٹیم نے پانچویں، چھٹی اور ساتویں اننگز میں کھیل کا عمدہ مظاہرہ کر کے اپنے جوہر دکھائے اور بالترتیب 4، 2 اور3 رنز بنا کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا جبکہ آٹھویں اننگز میں کوئی بھی ٹیم اسکور نہ کر سکی۔پاکستان کی طرف سے کپتان عمیر بھٹی، مصدق حنیف، محمد عثمان، عمیر امداد بھٹی، ذاکر آفریدی، امین آفریدی اور عبدالرحمان کی عمدہ کارکردگی نے گرین شرٹس کو کامیابی سے ہمکنار کیا

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.