پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔۔ کل عالمی نمبر 1 بننے کی جنگ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 کل ماؤنٹ ماؤنگا نوئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا ۔
پاکستان اورنیوزی لینڈ تیسرے ٹی 20 میں کل ماؤنٹ ماؤنگانوئی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گے ۔ گرین شرٹس نے فائنل مقابلے کے لیے خوب پریکٹس کی ۔
کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پلیئرز کو جیت کے گر سکھائے۔
ویلنگٹن میں كھیلا جانے والا پہلا میچ كیویز نے جیتا جس میں میزبان ٹیم كو صرف 105 رنز كا ہدف حاصل كرنے میں كوئی دشواری نہیں ہوئی ۔
دوسرے مقابلے میں گرین شرٹس كی بیٹنگ لائن خواب غفلت سے جاگی اور 201 كا مجموعہ ترتیب دیا ۔ اس بار قومی ٹیم نے 48 رنز سے فتح کا جھنڈا گاڑا ۔
کپتان سرفراز احمد پر عزم ہیں کہ کھلاڑی تیسرے ٹی 20 میں بھی شاندار کارکردگی دکھائیں گے ۔
کل کے میچ کی فاتح ٹیم عالمی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.