پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ٹی20، قومی ٹیم نے جیت کیلئے182 رنز کا ہدف دے دیا

ماؤنٹ مونگائی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 182رنز کا ہدف دے دیا، اوپنر فخر زمان 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، عامر یامین نے اننگ کا اختتام شاندار چھکا لگا کر کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو  182رنز کا ہدف دے یا۔

اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا تاہم احمد شہزاد 18 گیندوں پر 19 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جس کے بعد بیٹنگ کیلئے بابر اعظم آئے تاہم وہ بھی نویں اوور کی آخری گیند پر 18 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ اوپنر فخر زمان چودہویں اوور کی چوتھی گیند پر لمبی شارٹ کھیلتے ہوئے 46 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آﺅٹ ہوئے، وہ پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان سرفراز احمد 29 ، عمرا مین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ حارث سہیل 20 اور عامر یامین 6 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور مچل سینٹنر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بولٹ اور گرینڈ ہوم ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.