Latest news

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزوں کے مالکان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

لاہور :  پاکستان سپر لیگ  کی فرنچائزوں کے مالکان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران  فرنچائزز مالکان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں، مالکان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ میچز کے لیے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان لانے کے لیے آمادہ کرنا بہت مشکل کام ہے۔ذرائع  کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کے مالکان اور پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے پشاور میں بھی میچز ہونگے۔ ان کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہری میچز سے محظوظ ہونگے۔اس سے پہلے لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کو میچز ملے تھے اب 5 مقامات پر پی ایس ایل کے میچز ہونگے، ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق پایا گیا ہے کہ سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران فرنچائزز کے مالکان نے پاکستان میں تمام میچز کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا، لیگ مالکان کا کہنا ہے کہ 34 میچز میں سے آدھے میچز بھی پاکستان میں رکھ دیئے جائیں تو کھلاڑیوں کو قائل کیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے دوران فرنچائزز نے شیڈول کو حتمی کرنے سے پہلے مزید وقت مانگ لیا عید کے بعد تمام مالکان ایک مرتبہ پھر بیٹھ کر اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.