Latest news

پی ایس ایل 5میں ٹیموں کا اسکواڈ 21کی بجائے 18کھلاڑیوں پر مشتمل کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائزوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن میں اسکواڈ کا سائز کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5میں ٹیموں کا اسکواڈ 21کی بجائے 18کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز میں اصولی طور پر اتفاق ہوچکا ہے، حتمی معاملات بھی جلد طے پائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا دو وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، پہلی وجہ تمام میچوں کا پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد فرنچائز کو اضافی کھلاڑی ساتھ رکھنا ضروری نہیں ہوگا جب کہ ٹیم کی تنخواہ کو گیارہ لاکھ ڈالرز کردیا گیا ہے اس لئے اسکواڈ کا سائز کم کیا جارہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.