پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈےسیریز؛پانچواں ون ڈے جمعہ کوہوگا

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

میزبان کیویز کو5میچوں کی سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔

مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے گرین شرٹس کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کو ہدف بنا لیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 3بجے شروع ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.