پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست۔مکی آرتھر نے وجہ بتا دی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں لگاتار چھے میچز میں شکستوں نے گرین شرٹس کا مورال خراب کردیا۔ فاسٹ بالر ناکامیوں سے پریشان ہیں۔ حسن علی اور محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے آرام کا مطالبہ کردیا

کیویز کے ہاتھوں مسلسل دھنائی کےبعدپاکستان کی پیس بیٹری بیٹھ گئی۔حسن علی اور محمد عامر کی ہمت جواب دے گئی۔ دونوں بالرز تھک گئے اورکوچز سے  آرام کا مطالبہ کردیا۔مکی آرتھر نے بالرز کی اپیل مسترد کردی

کوچ کاکہناہےکہ دو میچز رہ گئے ہیں ۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سیریز کا سوال ہے،آرام نہیں دیا جاسکتا

سرفراز احمد کو بھی کوچ نے ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا حکم سنا دیا۔محمد حفیظ کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی نہ کھلانے کا فیصلہ کرلیا۔احمد شہزاد کی دوسرے میچ میں شرکت کا امکان ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.