پاکستان جوڈوفیڈریشن نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: پاکستان جوڈوفیڈریشن نے ٹیم کے  4کھلاڑیوں کو  اعلی معیار کی تربیت  کے حصول کیلئے کرغزستان، منگولیا یا ازبکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر نے کہا ہے ۔  کہ یوتھ اولمپکس گیم کے کوالیفائنگ راؤنڈ جنوری سے جولائی 2018 تک ہوں گے جس میں قیصر خان بھی شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے اپنی رائے کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت کیلئے بیرون ملک بھیجیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں اس اعلی معیار کی تربیت کے لئے کرغزستان منگولیا یا ازبکستان بھیجا جائے اس حوالے سے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو تحریری کردہ  پیغام  بھیجا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.