آئی سی سی ٹی ٹونٹی میں پاکستان پہلے نمبر پر

دبئی:  آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو ناکو چنے چبوائے ،بھارت سرتوڑ کوشش کے باوجود پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کو نہ پاسکا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان کے روائتی حریف بھارت نے رواں برس بھی معمول کے مطابق زیادہ تر کرکٹ اپنے ہوم گراونڈز پر ہی کھیلی اور سال کا اختتام سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ سے کیا اس کے باوجود اس کا مختصر ترین فارمیٹ کی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن چھیننے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔
سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود تھی تاہم تینوں میچز میں کامیابی کی بدولت اس کے ہاتھ دو پوائنٹس لگے جن سے مدد پاکر اس نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر قبضہ جمایا لیکن اب بھی پاکستان اس سے پورے تین پوائنٹس آگے ٹاپ پر موجود ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ کے مطابق پاکستان 124پوائنٹس کے ساتھ پہلے،بھارت 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز 120پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ،انگلینڈ119پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،جنوبی افریقہ 112پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ،آسٹریلیا 111پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ،سری لنکا 88پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور افغانستان 86پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.