پاکستان ہاکی کےہیرومنصورکوڈاکٹرزنےہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کامشورہ دےدیا

کراچی: عوام کے دل جیتنے والے سابق کپتان کا دل جواب دے گیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد کو ڈاکٹرز نے ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کا مشورہ دے دیا ۔

کل منصور نے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنواکر دل جیتے تھےآج منصور کا دل ہی ہمت ہارنے لگا۔ قوم کا ہیرو وزیراعظم کی توجہ کا منتظرہے۔ منصور کےدل میں ڈاکٹرز نے پیس میکر نصب کردیاہےتاہم اس کےپھیپڑوں نے بھی کام چھوڑدیااورگردےبھی متاثرہوئےہیں۔

ہاکی فیڈریشن علاج میں معاونت تو کررہی ہے مگر ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں۔ منصور احمد نے حکومت پاکستان سے امیدیں باندھ رکھی ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.