Daily Taqat

پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گئی جہاں آج  قیام کے بعد کھلاڑی کل نیلسن روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان 3 جنوری کو پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز 6، 9، 13، 16 اور19 جنوری کو کھیلے گا جب کہ ٹی20 میچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلےگا۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »