ٹی ٹوئنٹی سیریزکے فائنل میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورانگا پہنچ گئی

آکلینڈ :  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے ٹورانگا پہنچ گئی ہے ، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں ٹیموں کا آخری ٹی 20 میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 اتوار کو ماؤنٹ ماونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے سلسلے میں قومی ٹیم آکلینڈ سے ٹورانگا پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم دو روز تک یہاں بھرپور پریکٹس کرے گی جس کے بعد حتمی مقابلے کیلئے میدان میں اترے گی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تیسرے اور حتمی ٹی 20 کیلئے اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ، انہیں گلین فلپس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بلیک کیپس کے اہم کھلاڑی کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے پہلے ہی میچ سے باہر ہو چکے ہیں ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کولن منرو کی جگہ راس ٹیلر لیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.