اہم خبرِیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کوچ یونس خان کامتاثرکن ریکارڈ

سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ يونس خان کو ٹيسٹ کرکٹ ميں پاکستان کےسب سے کامياب بلے باز کا اعزاز حاصل ہے ۔ انھوں نے 33 سنچريوں اور 34 نصف سنچرياں کی مدد سے 10 ہزار سے زائد ٹيسٹ رنز اسکور کئے۔

يونس خان نے 17 سالہ کيرئيرميں 118 ٹيسٹ کھيلے۔ انھوں نے52 کی بہترين اوسط سے 10 ہزار 33 رنز بنائے۔کراچی ٹيسٹ ميں 313 رنز کی تاريخ ساز اننگز کھيلی۔ يونس خان11ملکوں ميں سنچری بنانےوالےدنيا کےواحد بلےباز ہیں۔

ايشياء کی اسپن وکٹيں ہو يا پھر آسٹريليا، نيوزی ليںڈ اور انگلينڈ کی باؤنسی پچز،يونس خان نے ہر طرح اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا۔

انگلينڈ ميں بھی يونس خان کا ريکارڈ متاثر کن رہا۔يونس خان نے انگلينڈ ميں 9 ٹيسٹ ميچز کھيلے، 810 رنز بنائے۔ انھوں نے 2016 کے اوول ٹيسٹ ميں ڈبل سنچری بنائی۔

يونس خان نے 2017 ميں ويسٹ انڈيز کے خلاف آخری ٹيسٹ کھيل کر ريٹائرمنٹ کا اعلان کيا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.