Daily Taqat

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے تاہم بہت سے پاکستانی شائقین کرکٹ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کب کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 6 جنوری 2018ءکو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 9 جنوری کو نیلسن میں، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 16 جنوری کو ہملٹن میں جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو گا جس کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 25 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 جنوری کو ماﺅنٹ ماﺅنگاوی میں ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »