Latest news

وہاب ریاض کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کر دیا۔وہاب ریاض نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے اجازت ملنے کے باوجود ابھی تک ایونٹ کا حصہ بننے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وہ پری سیزن کیمپ میں گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں شریک ہوئے۔دوسری جانب این او سی ملنے کے باوجود آصف علی ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہوسکے۔ وہ بھی دوروزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آصف علی کو 10 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی، ان کی روانگی میں تاخیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ہوئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.