Latest news

سری لنکن کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہر ہے، حسن مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن حکومت کے فیصلے پر حیران ہے۔ پی سی بی چئیرمین احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے۔احسان مانی نے اپنے تحفظات سے سری لنکن بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ بورڈ نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہر ہے۔

پی سی بی اس ماہ کے آخر میں اے سی سی کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے وزیرکھیل کا ٹیسٹ بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران بیان حیران کن تھا۔ سری لنکن بورڈ نے سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ سیریز کے دو شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔ذرائع کے مطابق سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کر سکتا ہے۔  پی سی بی کی جانب سے سیریز کے حوالے سے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.