پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 18رنز سے شکست دےکر سریز اپنے نام کر لی

شاہینوں نے پہلی بار کیویز کے دیس میں ٹی 20 سیریز جیت لی ۔ تیسرا ٹی 20 اٹھارہ رنز سے گرین شرٹس کے نام ہو گیا ۔
گرین شرٹس ایک بار پھر نمبر ون بن گئے ۔
مختصر فارمیٹ کا آخری معرکہ بھی پاکستان کے نام ہو گیا ۔ تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کیویز کیخلاف 18 رنز سے کامیاب ہو گئی ۔
گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 181 رنز جوڑے جس میں بابر اعظم 18 اور احمد شہزاد نے 19 رنز پر پویلین لوٹے ۔
ادھر کپتان سرفراز احمد 29 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے اور عمر امین نے 7 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 8 رنز پر کلین بولڈ ہوئے اور فخر زمان 46 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔
جواب میں کیویز کی ٹیم 163 رنز ہی بنا پائی ۔
مارٹن گپٹل نے 59 ،کپتان کین ولیمسن 9 ،گرینڈ وم ایک رن پر میدان بدر ہوئے اور روز ٹیلر 25 رنز پر پویلین لوٹے ۔
فاتح ٹیم کیجانب سے شاداب خان نے دو،عامر یامین ،رومان رئیس ،محمد عامر ،اور فہیم اشرف نے ایک ایک شکار کیا۔
تین میچز کی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.