پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 6 جنوری بروز ہفتہ (کل) کھیلا جائے گا جو نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہو گا لیکن پاکستانیوں کو یہ میچ براہ راست دیکھنے کیلئے اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنا ہو گی۔نیوزی لینڈ وقت کے مطابق تو یہ میچ صبح 11 بجے شروع ہو گا لیکن اس وقت پاکستان میں صبح کے 3 بج رہے ہوں گے یعنی اگر پاکستانی یہ میچ براہ راست دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سب سے پیاری چیز ”نیند“ کی قربانی دینا ہو گی اور رات بھر جاگ کر ہی یہ میچ دیکھا جا سکتا ہے ورنہ صرف ہائی لائٹس پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر یامین، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد نواز، رومان رئیس، شاداب خان اور شعیب ملک شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹوڈ آسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ٹام لاتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساﺅتھی، راس ٹیلر، میٹ ہنری اور جارج ورکر شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.