Daily Taqat

فٹبال تنظیم نے بلاول بھٹو کو 4سال پرانا وعدہ یاد دلادیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو فٹبال کے فروغ کےلئے کام کرنے والے تنظیم نے 4سال پرانا وعدہ یاد دلادیا ۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے فائنل کا نتیجہ جو بھی ہو برائے مہربانی بلاول بھٹو اور شیری رحمان ٹیم کو تصویر کھنچوانے اور امداد کےاعلان کےلئے نہ بلائیں۔

چارسال پہلے بلاول بھٹو نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کےلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا ،جو 4سال بعد بھی نہ مل سکے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپریل 2014ء میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کو بلاول ہائوس میں ظہر انے دیا تھا اور ساتھ ہی برازیل میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کےلئے کیش انعام کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے میراڈونا کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

شیری رحمان نے ٹیم سے کیا وعدہ جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »