لاہور حا ل ہی میں سنگاپور میں ہونے والی اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے بالترتیب 57 کلوگرام اور 72 کلوگرام کی کیٹیگری میں 4، 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے اور یہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے تاہم اسی دوران پاکستانی ٹی وی چینلز نے ان دونوں لڑکیوں کی تصویر کے ساتھ یہ نیچے دی گئی تصویر بھی چلانی شروع کر دی جو کہ دراصل ایک خوشگوار غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی ان میں سے نہیں ہے جنہوں نے چیمپئن شپ جیتی اور اب اس نوجوان لڑکی کے بارے میں معلومات سامنے آ گئیں ہیں
دونوں لڑکیوں کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر سوشل میڈیا پر بھی آگ کی طرح پھیلی اور پاکستانیوں نے اسے خوب سراہا تاہم اکثر ٹویٹس میں ان کے نام میں بھی غلطی دیکھنے میں آئی جبکہ ٹی وی چینل پر ان دونوں لڑکیوں کی تصویروں میں اس نوجوان لڑکی کی تصاویر کو بھی ان دونوں لڑکیوں کی تصویر سمجھ کر چلایا گیا یہ بھی ویٹ لفٹنگ کی کھلاڑی ہیںتاہم انہوں نے مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا ، اسے خوشگوار غلطی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ،لوگوں نے کچھ ہی دیر میں اس طرف اشارہ کرنا شروع کر دیا کہ یہ وہ لڑکی نہیں ہے ۔