شمالی اور جنوبی کوریا اہم معاملے پر متفق

سیؤل / پیانگ یانگ : شمالی اور جنوبی کوریا سرمائی اولمپکس مقابلوں میں ایک پرچم تلے کھلاڑیوں کی مشترکہ ٹیم بنانے پر متفق ہوگئے۔

جنوبی اور شمالی کوریا سرمائی اولمپک مقابلے کی افتتاحی تقریب ایک  پرچم تلے منعقد کرنے اور کھلاڑیوں کی ایک مشترکہ ٹیم بنانے پر متفق ہوگئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ اولپمکس کی افتتاحی تقریب کے دوران  مشترکہ مارچ کیا جائے گا۔

دونوں کوریائی حکومتوں کے درمیان یہ معاہدہ گزشتہ روز مذاکرات کے بعد عمل میں آیا تاہم ان اقدامات کا فی الوقت عالمی اولمپک کمیٹی سے منظور ہونا باقی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.