Daily Taqat

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کرلیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے۔ جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی

ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے۔ اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی۔ کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »