نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی باﺅلرز بری طرح ناکام ہو گئے اور کیویز نے مقررہ 50 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیم سن نے سب سے زیادہ 115 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 48، کولن منرو نے 58، راس ٹیلر نے 12، ٹام لاتھم نے 3، ہینرل نکولس نے 50، مچل سینٹنر نے 7 اور ٹم ساﺅتھی نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، فہیم اشرف اور فخر زمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 30.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 166 رنز بنا سکی جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے کامیاب قرار دیدیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی نے 6، بابر اعظم0، محمد حفیظ 1، شعیب ملک 13، سرفراز احمد 8، شاداب خان 28 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.