[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئےنیا کھلاڑی نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل

[mashshare]

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری بروز ہفتہ (کل) کھیلا جائے گا اور اس میچ کیلئے نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایسا بلے باز شامل کر لیا ہے جو چھکے ایسے مارتا ہے جیسے ”ثواب“ کا کام ہو، اس باعث ون ڈے سیریز انتہائی دلچسپ ہونے والی ہے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ میں دھواں دار بلے بازی سے شہرت رکھنے والے مارٹن گپٹل کو بھی شامل کر لیا ہے۔ ارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کے چند بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو حال ہی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہونے والی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور ان کی جگہ جارج ورکر کو موقع دیا گیا تھا جنہوں نے مسلسل 2 نصف سنچری بنا کر اپنا لوہا منوایا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سلیکٹر گیوین لارسن کا کہنا ہے کہ ” جارج کو ٹیم میں شامل نہ کرنا مشکل تھا لیکن مستقبل میں انہیں سلیکشن کیلئے مدنظر رکھا جائے گا اور مزید مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مارٹن ایک مانے ہوئے ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اس لئے ان کی واپسی پر ہماری خوشی فطری ہے۔ وہ اور کولن منرو ٹیم کیلئے بہترین اوپنر رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کیخلاف وہ شاندار کارکردگی جاری رکھیں گے۔“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.