Daily Taqat

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو اب تک کا سب سے بڑا چیلنج کر دیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ وہ رنز کے ”بھوکے“ ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف اس کی سرزمین پر پہلی سنچری بنائی اور اس طرح وہ دنیا کے ان تمام 9 ممالک میں سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے جہاں وہ کرکٹ کھیلنے گئے۔

جہاں ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے وہیں مکی آرتھر بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے لیکن ساتھ ہی یہ چیلنج بھی کر دیا ہے کہ پاکستان میں ان کیلئے سنچری سکور کرنا آسان نہ ہو گا اور پاکستانی باﺅلرز عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی سرزمین پر کوہلی کو شدید مشکلات کا شکار کریں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ”کوہلی شاندار کھلاڑی ہے لیکن ہماری ٹیم پاکستان میں آسانی کیساتھ انہیں سنچری نہیں بنانے دے گی۔کوہلی کو تمام ٹیموں کے خلاف سنچری بناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جبکہ اسے بیٹنگ کرتے دیکھنے کا ہر مرتبہ ہی بہت لطف آتا ہے۔ بہرحال، ہمارے باﺅلرز انہیں آسانی سے پاکستان میں سنچری نہیں بنانے دیں گے۔“


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »