Daily Taqat

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا۔

ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں فخرزمان اور شاداب خان جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں کو سلیکشن کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔ جب کہ شاہین آفریدی کو ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز میں جب کہ سعد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، محمد حفیظ، امام الحق، اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، یاسر شاہ، بلال آصف، محمدعباس، حسن علی، فہیم اشرف، میر حمزہ، شاہین آفریدی اور سعد علی شامل ہیں۔

جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ایک بار محمد عامر کو آسٹریلیا سے سیریز کے بعد نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی ڈراپ کر دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »