Daily Taqat

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا۔ کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ 6 ماہ سے کسی ایونٹ کا ڈیلی الاؤنس نہیں ملا، لیکن مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا دباؤ میں کھیلنے کی وجہ سے ٹیم شکست سے دوچار ہے اور رینکنگ بھی گررہی ہے۔ کھلاڑیوں نے عزم ظاہر کیا کہ تمام مسائل کے باوجود قومی ٹیم کو اولمپکس تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »